ممبئی ،14؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا پلس ویری ینٹ کی وجہ سے ایک موت سامنے آئی ہے- مہاراشٹر میں ڈیلٹا پلس کی یہ تیسری موت ہے- وائرس کے اس ویری ینٹ میں پہلی موت رتنا گیری اور دوسری ممبئی میں درج ہوئی- رائے گڑھ ڈسٹرکٹ کلکٹر ندھی چودھری نے ڈیلٹا پلس کے ایک69سالہ شخص کی موت کی تصدیق کی ہے- تفصیلی معلومات کا انتظار ہے-یہ بات قابل غور ہے کہ اس سے قبل ملک کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں ایک خاتون ڈیلٹا پلس ویری ینٹ سے مر گئی تھی- اس63سالہ خاتون نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لی تھیں - 21جولائی کو وہ ٹسٹ میں کووڈ پازیٹیو پائی گئی اور27جولائی کو اس کی موت ہوگئی-اس خاتون کو ذیابیطس سمیت کئی مسائل تھے- یہ خاتون ممبئی کے ان سات مریضوں میں سے ایک تھی جنہوں نے حال ہی میں ڈیلٹا پلس سے پازیٹیو پائے گئے - ڈیلٹا پلس کو اس کے دو قریبی ساتھیوں میں بھی شناخت کیا گیا ہے- اسپتال میں وہ آکسیجن سپورٹ پر تھیں،اس خاتون کا کوئی سفری ریکارڈ نہیں تھا- واضح رہے کہ مہاراشٹر میں کووڈ کے ڈیلٹا پلس کے بارے میں تشویش مسلسل بڑھ رہی ہے-مہاراشٹر کے بارے میں بات کریں تو کل60سے زیادہ ڈیلٹا پلس مریض ہیں - ڈیلٹا پلس کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے درمیان ویکسین کی کمی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں -